بھارت میں ”کشمیر اور آسام میں امن اور جمہوریت کو بحال کرو”کے نعرے

نئی دہلی(سی این پی) بھارت میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ دفعہ 370اور 35A کے ساتھ ساتھ مقبوضہ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بحال کرے، وادی کشمیر میں لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندیاں ہٹادے اور علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔ سماجی کارکن شبنم ہاشمی نے اس موقع پر کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی بی جے پی حکومت کا عقل سے عاری اقدام ہے۔ دہلی کی صحافی اور مصنفہ رویتا لال نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کشمیریوں کے صدمے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاجاً مستعفی ہونے والے آئی اے ایس آفیسر کنن گوپی ناتھن نے کیرالہ کے شہر تھسورمیں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو انسانی حقوق سے محروم رکھنا اور سٹیزن شپ ترمیمی بل کے نام پر آسام میں لوگوں کی شہریت ختم کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ تامل ناڈو کے انسانی حقوق کے کارکن اے مارکس نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو کچھ آجکل کشمیر اور آسام میں ہورہاہے اس کو بہت جلد کیرالہ اور تامل ناڈو میں دہرایا جائے گا۔ کانفرنس میں ”کشمیر اور آسام میں امن اور جمہوریت کو بحال کرو”کے نعرے بی لگائے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں