چین ایک بار پھر کرونا وائرس کی زد میں، بڑی پابندیاں عائد

بیجنگ(سی این پی) ریکارڈ ویکسی نیشن کے باوجود چین میں ایک بار پھر کرونا کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چین میں کرونا وبا میں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد لانژو شہر میں لاک ڈائون لگادیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں اسکول اور سیاحتی مقام بند کردیئے گئے جبکہ پروازیں، ٹرینیں اور بس سروس معطل کی جاچکی ہے۔چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی کرونا پابندیاں سخت کردی گئی ہیں اور لوگوں کو شہر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔بیجنگ میں حکام نے چار نئے کیسز سامنے آنے پر بڑے پیمانے پر کرونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، جس کے باعث بیجنگ میں کرونا ٹیسٹ کیلئے سینٹرز کے باہر قطاریں لگ گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کرونا کی نئی وبا ڈیلٹا ویرئنٹ میں تغیر پذیری کے باعث معرض وجود میں آئی ہے، نئی وبا کے ابتدائی کیسز کی نشاندہی ایک جوڑے میں ہوئی ، جوڑے نے مقامی سیاحتی گروپ کے ساتھ کئی مقامات کا سفر کیا تھا۔چین میں اس وقت کرونا کے ایکٹو کیسز 603 ہیں ، جن میں سے 582 میں وائرس کی ہلکی علامات ہیں جبکہ 21 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں کرونا کے سب سے پہلے کیسز کم وبیش دو سال قبل چینی شہر ووہان میں رپورٹ ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں