ٹونگا(سی این پی)نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع ملک ‘ٹونگا ‘میں پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹونگا میں جمعے کے روز پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد شہری کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ایک مکمل ویکسین شدہ شخص میں پایا گیا جو نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچا تھا۔ٹونگا کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد عوام کو اگلے ہفتے لاک ڈائون کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ ٹونگا کی ٹوٹل آبادی تقریبا ایک لاکھ5 ہزار ہے جبکہ اس کی صرف ایک تہائی آبادی کو ہی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی ہے۔واضح رہے کہ ٹونگا ان کچھ ممالک میں سے ایک تھا جن میں اب تک کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تھا۔شمالی کوریا اور ترکمانستان جیسے دیگر ممالک میں ابھی تک کوئی کوروناکیس رپورٹ نہیں ہوا ہے لیکن ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ وائرس موجود ہو سکتا ہے، چاہے اس کی باضابطہ تصدیق نہ ہوئی ہو۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد