کشمیر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے، اقوام عالم کو آواز بلند کرنا ہو گی،عثمان بزدار

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے، اقوام عالم کو انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنا ہو گی۔ایوان وزیراعلی سے جاری بیان میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام چٹان کی طرح مقبوضہ کشمیرکے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر کے سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔عثمان بزدار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے جرات مند اور دلیر سفیر بن چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہر محاذ پر کشمیر کا مقدمہ کامیابی سے لڑا ہے۔ شب ظلمت جلد ختم ہونے کو ہے۔ کشمیری عوام کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔ پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔ پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں