لاہور(سی این پی)پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈینگی بخار میں استعمال ہونے والی ادویات کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی۔پنجاب میں گزشتہ چند روز کے مقابلے میں ادویات دستیابی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور کہیں کہیں ڈینگی بخار کی گولیاں دستیاب ہیں لیکن سپلائی میں بہتری کے باوجود ابھی تک گولیاں تین گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب بھی ڈینگی بخار کے لیے استعمال ہونے والی گولیوں کی عدم دستیابی پر پریشان ہے۔اسی تناظر میں صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے سیکرٹری ہیلتھ، ڈویژنل کمشنرز اور سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)کو خط لکھا گیا ہے جس میں صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈریپ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ صورتحال کا جائزہ لے، ڈینگی بخار، کورونا اور فلو کی دوائیوں کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے خط میں سفارش کی ہے کہ قیمتیں بڑھانے اور دوائیاں غائب کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا جائزہ لے۔
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال
کیپٹن کرنل شیرخان شہید کےمزار کی تزئین و آرائش مکمل
اسلام آباد پولیس کے14 ڈی ایس پیز کے تقرر اور تبادلے
مالکان کو ورکرز کا تحفظ اور صحت مند ماحول یقینی بنانا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کردیا، نوٹیفکیشن جاری
وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، پاکستان میں جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت متاثر کیا، 2022ء کے سیلاب نے ملک کو تباہ کردیا، وزیر اعظم
جسٹس بابر ستار کے پاس اس وقت پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
اغوا ہونے والے جج شاکراللہ مروت کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درج
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک