لاہور(سی این پی)وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلسوں کا شوق پورا کر لے، حکومت مدت پوری کرے گی، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پر ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش کی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے مظفرگڑھ کے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں نے شہر کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔عثمان بزدار نے مظفرگڑھ میں لیڈیز پارک میں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے دریائے چناب کے قریب تفریحی پارک کی بحالی کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب ترقی کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے، پنجاب کا کوئی شہر اور قصبہ ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا، عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس نہ کوئی عوامی ایجنڈا ہے اور نہ کوئی حکمت عملی، پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی، ملک کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کو عوام بری طرح مسترد کر چکے ہیں، اپوزیشن کی منفی سیاست کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں، عوام کی فلاح و بہبو د کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پنجاب میں گزشتہ 3 برس کے دوران جتنے ترقیاتی کام ہوئے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی، ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری اور شفافیت کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، مظفر گڑھ سمیت پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتیں دینے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک