کراچی(سی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میزیلس روبیلا کی ویکسی نیشن مہم کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے کو میزیلس اور روبیلا سے پاک کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میزیلس روبیلا کے خلاف 27 نومبر سے خصوصی مہم شروع کی جا رہی ہے، سندھ بھر میں 9 سے 15 سال کے 19 ملین بچوں کو ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ ہے، مہم میں 5 سال تک کے 8.2 ملین بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے، محکمہ صحت کی جانب سے 60 لاکھ سے زائد بچوں کو 71856 نجی و سرکاری اسکولز میں ویکسین کی جائے گی۔مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے کاوش سے رواں سال صوبے میں پولیو کا کوئی کیس نہیں ہوا، میڈیا کا شکر گذار ہوں جس نے پولیو کے خاتمے میں حکومت کا ساتھ دیا، ای پی آئی مختلف 12 موذی امراض کے خاتمے کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے، والدین اپنے بچوں کو میزیلس روبیلا کی ویکسین ضرور کروائیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک