اسلام آباد(سی این پی)وزیراعلی سندھ کی پریس کانفرنس میں گریڈ 20 کے افسران کی روٹیشن پالیسی تبادلوں پر اعتراض کے بعد وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کو تحریری جواب بھیج دیا۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس پاکستان کے گریڈ 20 کے افسران کی روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلے پر وفاق اور سندھ کے درمیان تنازع بن گیا ہے۔حکومتِ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سال10 سے تعینات افسران کو مرحلہ وار تبادلے پر چیف سیکرٹری سندھ سے تین مرتبہ مشاورت کی گئی، تمام صوبوں نے اس پر عمل کیا لیکن سندھ حکومت نے ماضی کی طرح نہ جواب دیا اور نہ ہی عمل نہیں کیا، کسی حکومت نے پی ایس پی اور پی اے ایس گریڈ 20 کے افسران کے تبادلوں پر اعتراض نہیں اٹھایا۔وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری سندھ کو خط لکھ کر بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا روٹیشن پالیسی کے تحت افسران کے تبادلوں پرچیف سیکرٹری سندھ اور محکمہ ایس اینڈ جی ا ے ڈی سے تین بار مشاورت ہو چکی ہے۔دوسرے اور تیسرے مرحلے میں افسران کی فہرست سندھ حکومت سے شیئر کی گئیں اورشفافیت کے پیش نظر افسران کی فہرست ویب سائٹ پر بھی جاری کی گئی۔ سندھ حکومت کا اعتراض اورعمل نہ کرنا سول سروس رولز 1954 کے مطابق نہیں۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پی اے ایس اور پی ایس پی کیڈرز کی تقرری اور تبادلوں کی منتظم ہے، روٹیشن پالیسی کے تحت پی اے ایس اور پی ایس پی افسران کو فوری طور پر ریلیو کیا جائے تاکہ وہ اپنی ڈیوٹی جوائن کر سکیں۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر