لاہور(سی این پی)لاہور میں سموگ کی شدت برقرار، ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 370 پر پہنچ گیا، شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔پنجاب میں فضائی آلودگی کازور برقرار،صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کم نہ ہوسکی شہرکااوسط اے کیوآئی 370 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس کوٹ لکھپت میں 545 ریکارڈکیا گیا،گلبرگ 484 ،ماڈل ٹائون میں 470 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 456،علامہ اقبال ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں 320 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی 323 ،ایڈن کاٹیجز میں 342 ، انارکلی بازار اور ملحقہ علاقوں میں 370 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے،شہرکاکم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر