اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائیجیرین باشندے کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسولز برآمد

اسلام آباد (سی این پی) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے 2.452کلوگرام کوکین اور عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 کارروائیاں کیں ، پہلی کارروائی میں ترکی سے پاکستان آنے والے مسافر کے بیگ سے2.452کلوگرام کوکین برآمد کرلی۔دوسری کارروائی میں نائیجیرین باشندے کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا ، ملزم نے اپنے پیٹ میں منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا ، جس کے بعد ملزم کواسپتال منتقل کرکے اس کے پیٹ سے 5عدد منشیات بھرے کیپسولز برآمد کرلیے۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں کراچی ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کی تھی۔حکام کے مطابق مسافر نے ہیروئن بیگ میں موجود خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی تھی۔ ملزم کا سامان قبضے میں لے کر اسے مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف کے حوالے کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں