سپریم کورٹ کو تاحیات نااہلی پر ضرورنظرثانی کرنی چاہیے،جہانگیر ترین

لودھراں(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کوتاحیات نااہلی پرضرورنظرثانی کرناچاہیے۔لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ اگرآپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کاحق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرے تو اچھی بات ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ لوگ5 سال جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں اور الیکشن لڑتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پندرہ 20 دن پہلے معلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہورہی ہے لیکن ایکشن نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں