لاہور(سی این پی)سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق مبینہ آڈیو کلپ پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔گزشتہ روز سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا ایک مبینہ آڈیو کلپ منظر عام پر آیا تھا جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ عمران خان کی جگہ بنانے کے لیے نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینی ہو گی۔تاہم جسٹس ثاقب نثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں مبینہ آڈیو کلپ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ آواز میری نہیں ہے، اسے مجھ سے منسوب کیا گیا ہے، میں نے کبھی کسی کو اس حوالے سے ہدایات نہیں دیں۔جسٹس ثاقب نثار سے منسوب مبینہ آڈیو کلپ پر گزشتہ روز مریم نواز نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اب سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس کی نئی آڈیو ٹیپ کا منظر عام پر آنا ظاہر کرتا ہے کہ کیسے ایک بڑی اسکیم کے ذریعے نواز شریف اور مریم نواز کو ٹارگٹ کر کے سیاسی عمل سے علیحدہ رکھا گیا۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ غلط چیزوں کو درست کرنے کا وقت آ گیا ہے، قوم نظام انصاف کی جانب دیکھ رہی ہے۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ