کراچی(سی این پی)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تمام کام مکمل کرنے کے لیے حکومت سندھ کو آخری مہلت دیدی۔سندھ میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق کیس کی سماعت الیکشن کمیشن کے دفتر میں ہوئی۔الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت 30 نومبر تک تمام کام مکمل کر کے ضروری دستاویزات کمیشن کے حوالے کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اگر 30 نومبر تک سندھ حکومت نے اپنا کام مکمل نہ کیا تو یکم دسمبر سے سندھ بھر میں حلقہ بندیاں شروع کردی جائیں گی۔صوبائی الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہونے والی کارروائی سے متعلق تفصیلات جمع کروا دیں۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ گزشتہ سماعت میں چیف سیکرٹری سندھ پیش نہیں ہوئے، سیکرٹری بلدیات پیش ہوئے اور دستاویزات اور ڈیٹا کی فراہمی کے لیے مہلت طلب کی۔صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے کے لیے وقتا فوقتا مہلت طلب کرتی رہی ہے، سندھ حکومت کے رویے سے لگتا ہے کہ صوبائی حکومت بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی اداروں کی مدت 30 اگست 2020 کو ختم ہوگئی تھی، بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات