سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی

راولپنڈی(سی این پی)سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمانڈ سنبھال لی۔آئی ایس پی آر کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے پشاور کور کی کمان سنبھال لی ہے۔ کمان کی تبدیلی کی تقریب کور ہیڈ کوارٹرز پشاور میں ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے کور کی کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے سپرد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں