اسلام آباد(سی این پی)سپریم کورٹ نے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کے ملزم ڈاکٹر کشور کمار کی درخواست ضمانت خارج کردی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن میں ذمہ داری سنبھالنے سے پہلے بھرتیوں کا عمل مکمل ہو چکا تھا، موکل کو بھرتیوں کی فائل محض دستخط کرنے کیلئے دی گئی۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریماکرس دیئے کہ بظاہر بھرتیوں کا عمل شفاف نہیں تھا، دستخط کرنے سے قبل بھرتیوں کا طریقہ کار دیکھنا چاہیے تھا۔نیب کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم ڈاکٹر کشور کمار نے دستخط کرکے بھرتیوں کا سارا ریکارڈ غائب کردیا، ملزم کے وکیل نے کہا کہ بھرتیوں کا ریکارڈ میرے موکل کے پیشرو گم کر کے گیا۔جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ پیشرو آفیسر ریکارڈ نے ریکارڈ گم کیا تو آپ کے موکل نے دستخط کن دستاویز پر کئے، عدالت نے ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ ڈاکٹر کشور کمار پر محکمہ اسپیشل ایجوکیشن سندھ میں سینکڑوں بھرتیوں کا الزام ہے، نیب ڈاکٹر کشور کمار کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کر رہا ہے۔
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ