حکومت نے ایسا موقف نہیں دیاکہ ثاقب نثارکی آڈیوبنائی گئی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ایسا موقف نہیں دیاکہ ثاقب نثارکی آڈیوبنائی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے پروگرام میں آڈیو کے اصلی یا جعلی ہونے کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ کا حوالہ دیا۔پروگرام میں ان سے سوال کیا کہ کیا رپورٹ میں جسٹس ثاقب نثار سے منسوب یہ جملہ بھی ہے کہ اس کیس میں میاں صاحب کو سزا دینی ہے کیا اس میں یہ جملہ ہے کہ کہا گیا ہے کہ ہم نے خان صاحب کو لانا ہے۔میزبان کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جواب دینے سے گریز کیا۔انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف یا مریم کا کیس آتاہے تو لیکس یا بیان حلفی سامنے آتے ہیں۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ منطقی انجام یہی ہے کہ نوازشریف واپس آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں