نیب حکومت کا آلہ کار، جب کچھ نہیں نکلتا نیب کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے، مریم نواز

لاہور(سی این پی)مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب حکومت کا آلہ کار ہے، ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں، جب کیس سے کچھ نہیں نکلتا تو نیب کو شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اصل مجرم ہے، نیب سے جواب نہیں بنتا تو حکومت کو آنا پڑتا ہے، نیب التوا مانگ رہا ہے، میں نہیں، یہاں فارن فنڈنگ کیس نہیں چل رہا جس میں التوا مانگا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں