وفاقی حکومت 66 لاکھ ٹن گندم کا حساب دے، جو فخر امام کے مطابق چوری ہوگئی،سعید غنی

کراچی(سی این پی)سعید غنی نے کہا ہے کہ گیس، آٹا، چینی نہ ملے تو سندھ حکومت کو ذمہ دار ٹھہرا دیا جاتا ہے، وفاقی حکومت 66 لاکھ ٹن گندم کا حساب دے، جو فخر امام کے مطابق چوری ہوگئی۔وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہے، پنجاب میں گندم کی قلت نہیں ہونی چاہیئے، گندم، آٹا، پٹرول، ادویات کی مد میں ہزاروں روپے جیبوں سے نکالے گئے، وفاقی کابینہ اجلاس میں کہا گیا کہ سندھ میں 16 لاکھ ٹن گندم چوری ہوگئی، سندھ حکومت نے 12 لاکھ ٹن گندم خریدی تھی، 16 لاکھ ٹن کیسے چوری ہوگئی؟۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی سندھ نے گزشتہ روز وزیر اعظم کوخط لکھا، کابینہ نے سندھ سے بلائے گئے افسران کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا، گزشتہ روز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کو وضاحت دینے کا کہا جو غلط ہے، افسران کا معاملہ بڑھا تو حکومت کے انتظامی امور متاثر ہوں گے، پولیس افسران کو تبدیل کرنے سے امن و امان کی صورتحال پر اثر پڑسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں