حکومت کا بھی ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر از خود نوٹس کا مطالبہ

اسلام آباد(سی این پی)اپوزیشن کے بعد حکومت نے بھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ عدالت کو خود چاہیے کہ اگر ان کے کسی برادر جج کے بارے میں کوئی ایسی بات ہوئی ہے تو وہ سو موٹو نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کا اپنا وقار ہے، ہر ادارے کو اپنی ساکھ کا تحفظ کرنا ہوتا ہے، ہمیں نہ نیب کی ذمے داری اٹھانے کی ضرورت ہے نہ عدالتوں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں