کراچی(سی این پی)سپریم کورٹ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے اور غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارت کو گرانے کے لیے مزید مشینری اور عملہ طلب کر لیا گیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کمشنر کراچی کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں حکم دیا تھا کہ ابھی جا ئواور سارے شہر کی مشینری اور اسٹاف کے ساتھ نسلہ ٹاور گرا دو۔سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے کمشنر کراچی فوری طور پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور پہنچے اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا تھا، سپریم کورٹ کا بھی یہی حکم تھا کہ جان و مال کا نقصان نہ ہو۔ان کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور کی دسویں منزل توڑ دی گئی ہے جبکہ گیارہویں منزل پر کام شروع ہے، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور گرانے کا کام تیز کیا جائے۔کمشنر کراچی نے ہدایت کی کہ اب اس کو اسپیڈ اپ کیا جائے گا تاکہ جلد از جلد گرا دیا جائے، نسلہ ٹاور کو اندر سے توڑنے کا کام جاری ہے جبکہ باہر سے توڑنے کا کام آج شام شروع کیا جائے گا، سامان پہنچا دیا گیا ہے۔محمد اقبال میمن کا کہنا تھا کنفیوژن تھی کہ کنٹرول ڈیٹونیشن سے گرایا جائے لیکن اب کنفیوژن دورہو گئی ہے، اب نسلہ ٹاور کو روایتی طریقے سے مزدور اور مشینیں لگا کر تو ڑا جائے گا اور بہت جلد نسلہ ٹاور کو گرا دیا جائے گا۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر