الیکٹرانک مشین سے الیکشن کرانے کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر

اسلام آباد(سی این پی)الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے الیکشن کرانے کا قانون کالعدم قرار دینے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کرانے کا قانون کالعدم قرار دینے کی درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دوسری جانب اپوزیشن نے نیب ترمیمی آرڈیننس بھی آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مسودہ تیار کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں