لاہور (سی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی کی قانونی حیثیت کے معاملے پر وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کرپٹوکرنسی کی قانونی حیثیت کے بار ے میں درخواست پرسماعت ہوئی ، جسٹس جواد حسن نے نجی کیش کمپنی کے متاثرہ شخص اصغر کی درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے بتایا کرپٹو کرنسی کے ذریعے کاروبار کرنے کیلئے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے کوئی لائسنس جاری نہیں کیا۔جس پر عدالت نے معاشی تجزیہ نگار فیصل قریشی کو عدالتی معاونت کی اجازت دے دی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کرپٹو کرنسی کے متعلق پاکستان میں کوئی قانون موجود نہیں، بینکنگ کورٹس ایسے کیسز کی سماعت کرتی ہیں تاہم قانون موجود نہ ہونے کی وجہ سے واضح نہیں کہ ایسے کیسز کس عدالت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں ۔عدالت نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے رپورث طب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر