کراچی،بے روزگاری اور قرضوں سے تنگ صحافی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

کراچی(سی این پی)شہر قائد میں مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ میڈیا ورکرز نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں رہائش پزیر فہیم مغل نامی میڈیا کارکن نے بیروزگاری اور معاشی تنگدستی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق چند ماہ قبل صحافی فہیم مغل کو ایک مقامی اخبار کی نوکری سے فارغ کردیا گیا تھا، ادارے سے نکالے جانے کے بعد متوفی نے کرائے کا رکشہ لے کر چلانا شروع کیا۔فہیم مغل نے بینک سے 60 ہزار روپے قرض لے کر رکشہ خریدا تھا تاہم روز بروز بڑھتی مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث وہ شدید پریشان تھے جس کا اظہار انہوں نے متعدد مرتبہ سوشل میڈیا پوسٹس میں بھی کیا۔گزشتہ روز ہونے والی پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے باعث تنگ آکر فہیم مغل نے اپنے فلیٹ پر دوپٹے سے پھندا لگاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔متوفی نے سوگواران میں بیوہ اور چھ بچے چھوڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں