بہاولپور میں ٹریلر کی ٹکر سے 3 طلبا جاں بحق، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

بہاولپور(سی این پی)بہاولپور میں ٹریلر کی ٹکر سے 3 طلبا جاں بحق ہو گئے، اہل علاقہ نے طلبا کے جاں بحق ہونے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ بہاولپور کے علاقے مسافر خانہ میں 3 طلبا سکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ سٹرک پار کرتے ہوئے تیزرفتار ٹریلر کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ مشتعل مظاہرین نے سکول میں توڑ پھوڑ شروع کر دی جبکہ قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ٹریفک بھی جام کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں