اسلام آباد(سی این پی) وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو قبول کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ازبکستان کے صدر شوکت مرزی کا ٹیلی فون موصول ہوا، دونوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ٹرانس افغان ریلوے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔ازبک صدر نے وزیر اعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت کو بھی قبول کیا۔اعلامیے کے مطابق ازبک صدر کے دورے سے اقتصادی و تجارتی تعلقات اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔
ضلع راولپنڈی میں نور قرآن بلڈنگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار