ابو ظہبی(سی این پی) متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی دنیا کے 100 بہترین سیاحتی شہروں میں سے ایک بن گیا، سیاحت کے حوالے سے دبئی دوسری پوزیشن پر آگیا۔ برطانیہ کے یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ دبئی دنیا کے 100 بہترین سیاحتی شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔یورو مانیٹر کا کہنا ہے کہ سنہ 2020 اور 2021 کے دوران دبئی نے سیاحت کے شعبے میں دنیا بھرمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دبئی حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے زبردست انتظامات کیے اور دبئی کو دنیا بھر کے کامیاب ترین شہروں میں نمایاں کردیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دبئی نے 2021 کے دوران دنیا کے 10 بہترین شہروں میں شمولیت کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، یہ ترقی پذیر ریاستوں میں واحد شہر ہے جس نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے جہاں صحت و سلامتی کا معیار اعلی ترین ہے۔دبئی نے معاشی اور تجارتی کارکردگی کے حوالے سے پوری دنیا میں آٹھویں، ورکرز اور آپریشنل اسٹینڈرڈز کے حوالے سے دوسری اور آبادیاتی حوالے سے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔دبئی شہر نے یہ اعزازات مختلف حوالوں سے حاصل کیے، ایک بڑا سبب یہ بھی ہے کہ دبئی حکومت نے پرائیوٹ سیکٹر کو معاشی مسائل سے تحفظ فراہم کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دبئی نے کرونا وبا سے نمٹنے میں بہترین کردار ادا کیا، اس کی بدولت ریٹیل اور غذائی اشیا فراہم کرنے والے ادارے تیزی سے بحال ہوگئے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں