اومی کرون ویرینٹ ڈیلٹا سے زیادہ خطرناک نہیں، عالمی ادارہ صحت

جنیوا(سی این پی)عالمی ادارہ صحت کا کہناہے کہ کورونا کا اومی کرون ویرینٹ بھارت سے سامنے آنے والے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ خطرناک نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے مطابق اومی کرون ڈیلٹا کے مقابلے میں شدید بیماری کا سبب نہیں اور اومی کرون کیخلاف موجودہ ویکسین کے ناکام ہونے کا امکان نہیں۔تاہم ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ اومی کرون سے متعلق یہ انتہائی ابتدائی جائزہ ہے، اس لیے ہمیں بہت محتاط ہونیکی ضرورت ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سیکنڈ ان کمانڈ مائیکل رائن کا کہنا تھا کہ اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ کورونا ویکسینز اومی کرون پربالکل بھی اثرنہ کریں بلکہ کورونا کے تمام ویرینٹ کیخلاف سب سے موثر ہتھیار ویکسین لگوانا ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اومی کرون اب تک درجنوں ممالک میں پھیل چکا ہے، یہ بات درست ہے کہ یہ بہت تیزی سے پھیلتا ہے تاہم کسی بھی نئے ویرینٹ کا اس طرح پھیلنا سرپرائز نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں