لندن(سی این پی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کر دیا۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا قوم سے خطاب کے دوران اومی کرون ایمرجنسی بوسٹر نیشنل مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام بالغ افراد کو نئے سال سے قبل بوسٹر کی پیشکش کر دی جائے گی۔بورس جانسن کا کہنا تھا کہ تین ماہ قبل دوسری ڈوز لگوانے والے بوسٹر ڈوز لگوانے کے حقدارہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر دو سے 3 دن میں اومی کرون کے متاثرین کی تعداد دگنی ہو رہی ہے اور سائنسدانوں کے مطابق نئے ویرینٹ کے خلاف 2 ڈوز کافی نہیں ہیں، بوسٹر ڈوز اس سے تحفظ فراہم کرتی ہے۔برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد بوسٹر ڈوز لگانے کیلئے 42 ملٹری پلاننگ ٹیمیں ہر ریجن میں تعینات ہوں گی، انگلینڈ میں اضافی ویکسین سائٹس اور موبائل یونٹ قائم کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلائو میں تیزی کے بعد کورونا الرٹ لیول 3 سے بڑھا کر لیول 4 کر دیا گیا ہے۔
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس
ملک خیرات سے نہیں ٹیکس سے چلتے ہیں، وزیر خزانہ