جنوری سے نیا پاکستان صحت کارڈ کے تاریخ ساز فلاحی منصوبے کا آغاز

لاہور(سی این پی) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوری سے نیا پاکستان صحت کارڈ کے تاریخ ساز فلاحی منصوبے کا آغاز ہورہا ہے، آئندہ ماہ صحت کارڈ کا اجرا پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن سے ہوگا۔اپنے ایک بیان میں صوبے کے وزیراعلی نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن میں صحت کارڈ پہلے ہی دیا جا چکا ہے، لاہور ڈویژن کے بعد دیگر 6ڈویژن میں نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجراکیا جائے گا، 31 مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس نیا پاکستان صحت کارڈ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ کارڈ سے ہر خاندان کو 10 لاکھ روپے سالانہ مفت علاج کی سہولت میسر ہوگی، پنجاب کے3 کروڑ خاندان اور ساڑھے 11 کروڑ عوام کارڈ سے مستفید ہوں گے، نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا نئے پاکستان کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کارڈ اس وعدے کی تکمیل ہے جو وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کیا، صحت کی سہولتیں بہتر بنانے پرہماری حکومت نیسب سے زیادہ توجہ دی، ماضی میں شعبہ صحت کو نظر انداز کیا گیا، سابق حکومت میں شعبہ صحت کا بجٹ 169 ارب روپے تھا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے صحت کابجٹ کو بڑھا کر 399 ارب روپے کر دیا، پنجاب کی تاریخ میں شعبہ صحت کی بہتری کے لئے پہلی بار خطیر رقم مختص کی۔وزیراعلی نے کہا کہ پہلی بار لاہور اور پسماندہ اضلاع میں 8مدراینڈ چائلڈ اسپتال بن رہے ہیں، نیا پاکستان صحت کارڈ وہ فلاحی منصوبہ ہے جس کے بارے میں ماضی میں سوچانہیں گیا، عام آدمی اوراس کے خاندان کوکارڈ سے علاج معالجہ کی معیاری سہولتیں ملیں گی، یہ صرف کارڈ نہیں بلکہ عام آدمی کی مشکلات کے حل کا جامع پروگرام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں