لندن(سی این پی)ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہےکہ کورونا کے گزشتہ ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون ویرینٹ پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچاتا ہے۔برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون ویرینٹ سے متاثرافراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان تقریباً 50 فیصد کم ہے۔اس حوالے سے جانوروں پر کی جانے والی ایک اور تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ کورونا کے گزشتہ ویرینٹ کے مقابلے اومی کرون ویرینٹ پھیپھڑوں کو کم نقصان پہنچاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اومی کرون سے تحفظ کے لیے ویکسین کی دو خوراک لگوانے والے افراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا خطرہ 65 فیصد کم ہے اور جن افراد نے ویکسین کی تین خوراکیں لگوائیں ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح انتہائی کم جب کہ غیر ویکسین شدہ افراد کے مقابلے بوسٹر ڈوز لگوانے والےافراد کا اسپتال میں داخل ہونے کا امکان 81 فیصد کم ہے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات