لندن(سی این پی)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دینے والے لوگ خود غرض ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹی کن میں عام افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پالتو جانوروں کو بچوں پر فوقیت دیتے ہیں وہ خود غرض ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں خود غرضی کی ایک شکل نظر آتی ہے کہ کچھ لوگ بچے پیدا نہیں کرنا چاہتے یا بعض اوقات ان کا ایک بچہ ہوتا ہے لیکن ان کے پاس کتے اور بلیاں ہوتی ہیں جو بچوں کی جگہ لیتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس پر لوگوں کو ہنسی آتی ہے پر یہ حقیقت ہے جبکہ یہ عمل باپ اور ماں بننے سے انکار ہے جو ہماری انسانیت کو چھین لیتا ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ جو لوگ طبی وجوہات کی بنا پر بچے پیدا کرنے سے قاصر ہیں انہیں بچے گود لینے پر غور کرنا چاہیے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پوپ فرانسس نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو بچوں پر پالتو جانوروں کا انتخاب کرتے ہیں۔2014 میں انہوں نے کہا تھا کہ بچوں کی بجائے پالتو جانور رکھنا ثقافتی تنزلی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر