بنگلہ دیش، انتخابات میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 10 افراد جاں بحق

ڈھاکہ(سی این پی) بنگلہ دیش میں ہونے والے مقامی انتخابات کے 5 ویں مرحلے میں پیش آنے والے تشدد کے واقعات میں10 افرادکی موت اور متعدد زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انتخابات کے دوران تشدد کے واقعات میں 6 افراد ووٹوں کی گنتی کے دوران4 اموات اور کثیر تعداد میں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دوسری طرف بنگلہ دیش کے انتخابی حکام نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چند واقعات کے علاوہ ملک بھر میں انتخابات پر امن رہے۔انتخابی کمیشن کے سیکرٹری ہمایوں کبیر خانداکر نے تمام سیاسی جماعتوں سے حالیہ انتخابی نتائج کو قبول کرنے کی اپیل کی ہے۔واضح رہے کہ مرکزی حزب اختلاف پارٹی بی این پی نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ پارٹی کا موقف تھا کہ ملک کے غیرموافق انتخابی ماحول نے انتخابات میں منصفانہ شرکت کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں