سوڈان میں صورت حال سنگین، متعدد اموات

خرطوم(سی این پی) افریقی ملک سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف پر تشدد مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوڈان میں مظاہروں کا دائرہ دارالحکومت خرطوم سمیت دیگر شہروں تک پھیل گیا۔ مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے باعث تین افرادمرگئے۔سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوئی فائرنگ کی جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوئے، متاثرین کا مقامی اسپتال میں علاج جاری ہے۔مظاہرین فوجی قیادت کو اقتدار سویلین حکام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔یہ مظاہرے وزیراعظم عبداللہ حمدوک کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ہورہے ہیں۔ ان کے استعفے سے سوڈان کا سیاسی مستقبل غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہوگیا ہے۔سوڈان میں جنرل عبدالفتاح البرہان کے زیرقیادت فوج کے پچیس اکتوبر کواقتدار پر مکمل قبضے اور وزیراعظم کو معزول کرنے کے بعد حراست میں لینے کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں