مری(سی این پی)عثمان بزدار کی زیرصدارت مری میں خصوصی اجلاس میں اہم ترین فیصلے کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزيرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت مری سانحے پر پنجاب حکومت کا خصوصی اجلاس مری میں ہوا، اجلاس کے شرکا نے مری میں برفباری سےپیش آئےسانحے پر قیمتی جانوں کےضیاع پراظہار افسوس کیا۔اجلاس میں سانحۂ مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کےلواحقین کیلئےمجموعی طور پرایک کروڑ 76 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا جو کہ فی کس 8،8 لاکھ روپے بنتا ہے۔مری سانحہ کیسے رونما ہوا؟ اس کی جانچ پڑتال کے لئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی بنانےکا فیصلہ بھی کیا گیا، کمیٹی 7دن میں ممکنہ غفلت کےمرتکب افراد کا تعین کرے گی۔
وزيرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں مری کو ضلع کا درجہ دینے اور سیاحتی مقام کا انتظامی ڈھانچہ فی الفور اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر سڑکوں کے چھوٹےلنکس فوری تعمیر کئے جائیں گے۔خصوصی اجلاس سے قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملکۂ کوہسار مری کے متاثرہ علاقے کا فضائی دورہ بھی کیا، وزیرقانون راجہ بشارت بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ کو ریلیف کمشنر نے امدادی سرگرمیوں پربریفنگ دی، معاو ن خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک