اسلام آباد(سی این پی)شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی ہوچکی، اب عملدرآمد کی طرف جا رہے ہیں، ای وی ایم کے معاملات اگلے مرحلے میں داخل ہوچکے، اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہوں گے، ای وی ایم سے انتخابات شفاف اور غیر متنازع ہونگے۔وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ضروریات اور آمادگی سے آگاہ کیا ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، اگلے ہفتے الیکشن کمیشن کو ٹیسٹ اور ٹریننگ کی سہولت دیں گے، ای وی ایم کے ذریعے الیکشن میں ووٹ ضائع نہیں ہوگا، ای وی ایم سے الیکشن شفاف اور غیر متنازع ہوں گے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پولنگ ختم ہونے کیساتھ ہی نتائج مل جائیں گے، الیکشن کمیشن کسی بھی متعلقہ ادارے سے مدد مانگ سکتا ہے، الیکشن کمیشن کیلئے مالی و انتظامی تعاون یقینی بنائیں گے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک