فنانس ترمیمی بل کی منظوری ، حکومت کا اپوزیشن جماعتوں سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فنانس ترمیمی ایکٹ پراپوزیشن ارکان کانقطہ نظرسنا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی ملاقات ہوئی ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فنانس ترمیمی ایکٹ پر اپوزیشن ارکان کانقطہ نظرسنا جائے گا۔ملاقات میں فنانس بل سمیت قومی،عوامی مفاد کی قانون سازی فوری مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے موجودہ سیشن میں اپوزیشن کو پورا موقع دیا جائے گا ، حکومت اپوزیشن قائدین کو فیصلے سے آگاہ کرے گی۔دوران ملاقات یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ زیر التوابلز منظوری کے لئے ایوان میں پیش کئے جائیں گے اور فنانس ترمیمی بل پر اپوزیشن کو اظہار خیال کا موقع فراہم کیا جائے گا جبکہ کمیٹیوں میں ز یر التوابلزکی منظوری کیلئے ترجیحی بنیادپراقدامات کئے جائیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی عوامی مسائل کے حل،فلاح وبہبودکیلئے آئینی کردار اداکریگی، آئین میں متعین 130 دن کو پورا کیا جائے گا اور قومی اسمبلی عوامی توقعات پرپورا اترنے کیلئے کردار ادا کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں