بھارتی مسلمانوں کی نسل کشی ، وزیراعظم نے مودی کی خاموشی پر سوال اٹھادیا

اسلام آباد(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی نسل کشی پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری نوٹس لے اور کارروائی کرے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصا20کروڑمسلمانوں کی نسل کشی پراجلاس ہوا، اجلاس کی کال انتہا پسندہند وتوا قیادت نے دی تھی، دسمبرمیں ہوئے اجلاس پر مودی سرکار مسلسل خاموش ہے، سوال اٹھتا ہے کیا بی جے پی حکومت اس اجلاس کی حمایت کرتی ہے؟ وقت آگیاہیکہ عالمی برادری نوٹس لے اورکارروائی کرے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کے سائے میں ہندوتواجتھے مذہبی اقلیتوں پر حملہ آور ہیں، مودی سرکار کے شدت پسندانہ عزائم علاقائی امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں