کورونا ویکسینیشن ، پاکستان نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا

اسلام آباد (سی این پی)پاکستان نے کورونا ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، دس کروڑ افراد کو ویکسین کی کم ازکم ایک ڈوز اور 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کی مکمل ویکسینیشن ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز ویکسین لگانے کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ، ملک میں 10 کروڑ افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک اور 7 کروڑ 50 لاکھ افراد کو مکمل ویکسین کی خوراک لگائی جا چکی ہے۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ ابھی کام مکمل نہیں ہوا ہے، ہمیں ویکسین لگانے کی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔گذشتہ روز سربراہ این سی او سی اسد عمر نے تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ کورونا کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، بنیادی احتیاطی تدابیر اپنائیں اور ویکسینیشن نہیں ہوئی تو ضرور کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں