نیویارک(سی این پی)امریکی عدالت نے برطانوی پرنس اینڈریو کیخلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کو ہر لحاظ سے مسترد کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق پرنس اینڈریو کو 2001 میں ایک خاتون ورجینیا جیفری کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات پر امریکا میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔رپورٹس کے مطابق پرنس اینڈریو کے وکلاء نے 2009 میں جیفری ایپسٹین کے ساتھ دستخط شدہ ایک معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو خارج کر دینا چاہیے لیکن نیویارک کے جج لیوس کپلن نے فیصلہ سنایا کہ کیس کی سماعت ہو سکتی ہے۔خیال رہے کہ ورجینیا جیفری نے پرنس اینڈریوپر جنسی زیادتی کاالزام لگایاتھا جبکہ کیس کےاہم ملزم ایپسٹن نے 2019 میں جیل میں خودکشی کر لی تھی۔دوسری جانب پرنس اینڈریو نے ان الزامات کو ہمیشہ مسترد کیا تاہم امریکی عدالت کے فیصلے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ 61 سالہ ڈیوک آف یارک کے خلاف کیس کی سماعت اب اس سال کے آخر میں ہو سکتی ہے۔امریکی عدالت کے فیصلے پر ورجینیا جیفری نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ پرنس اینڈریو کی اس مقدمے کو خارج کرنے کی کوشش کو عدالت نے مسترد کر دیا ہے اور اب ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید