ریاض (سی این پی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کی شب متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کیے جانے والے شاہی فرامین میں ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید کو وزیر مملکت اور رکن کابینہ برائے شوری کونسل امور متعین کیا گیا ہے تاہم وہ اپنی موجودہ ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔شاہی فرمان کے مطابق وزیر مملکت اور رکن کابینہ برائے شوری کونسل محمد بن فیصل بن جابر ابوساق کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔جاری ہونے والے تیسرے شاہی فرمان کے مطابق احمد بن عبدالعزیز قطان کو ایوان شاہی کے مشیر کے طور پر متعین کیا گیا ہے جن کا عہدہ وزیر کے مساوی ہوگا۔استاد محمد بن فیصل بن جابر ابوساق کو ایوان شاہی کا مشیر بدرجہ وزیر تعینات کیا گیا، شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر صالح بن علی القحطانی کو رائل کلینکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جن کا عہدہ وزیر کے مساوی ہوگا۔ڈاکٹر منیر بن محمود بن ابراہیم الدسوقی کو کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے صدر کے طور پرمتعین کیا گیا ہے انکا عہدہ وزیر کے مساوی ہے۔عبداللہ بن فہد بن صالح العویس کو ریاستی سلامتی کے نائب سربراہ بدرجہ وزیر کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔ سلیمان بن عبدالعزیز بن سلیمان العبید کو بطورمعاون وزیردرجہ اول اقتصادیات ومنصوبہ بندی مقررکیا گیا ہے۔جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق انجینئرعمار بن محمد بن حمید نقادی کو اقتصادی اور منصوبہ بندی کے نائب وزیردرجہ اول کے طورپر مقرر کیا گیا ہے۔خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے شاہی فرامین میں متعلقہ اداروں کو احکامات پرفوری طورپر عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی