نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پر معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والی نومولود بچی

سائبیریا(سی این پی)سائبیریا کے منفی 20 درجہ حرارت میں چھوڑی گئی نومولود بچی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی۔یقینا خبر کی پہلی سطر پر قارئین کو حیرانی ہوگی کہ دنیا کے سرد ترین خطوں میں سے ایک، جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہوتا ہے وہاں کوئی نومولود کو چھوڑ جائے اور وہ زندہ بچ جائے۔لیکن 7 جنوری 2022 کو ایسا حقیقت میں ہوا جب پانچ نوجوانوں کو سوسنوویکا نامی گائوں کے قریب سڑک کنارے ایک ڈبہ پڑا ہوا ملا جس میں کمبل میں لپٹی ہوئی نومولود بچی موجود تھی تو اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں نے اس بچی کو محفوظ قرار دیا ہے، جس کے بعد بچی کو بچانے والے نوجوانوں میں سے ایک کے والدین نے اس بچی کو گود لینے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم انہیں بچی کے رشتے داروں کی تلاش تک انتظار کرنا پڑے گا۔پولیس نے بچی کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے والدین کی تلاش شروع کردی ہے تاہم اگر بچی کے رشتے دار مل نہیں سکے تو اسے گود لینے کے خواہشمند جوڑے کو دستاویزات جمع کرانے کے ساتھ ساتھ خصوصی کورسز کرنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں