صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا، فواد چودھری

لاہور(سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا، سندھ حکومت کو بھی صحت کارڈ میں حصہ ڈالنا چاہئے۔لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ صحت کارڈ سے 10 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت ملے گی، اس سے شعبہ صحت میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا، پروگرام میں نجی شعبے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ صحت کارڈ سے نجی ہسپتالوں میں بھی علاج ہو سکے گا جہاں ہونیوالے اخراجات خرچ حکومت برداشت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ چند لوگوں کا خیال ہے مہنگائی سے عمران خان کی مقبولیت متاثر ہوئی، صرف تحریک انصاف ہی ایسی جماعت ہے جو پورے ملک کی نمائندگی کرتی ہے، مسلم لیگ نون سینٹرل پنجاب جبکہ پیپلز پارٹی سندھ تک محدود ہے۔ آئندہ 5 سال بھی پی ٹی آئی کے ہوں گے۔فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ حماد اظہر اور پرویز خٹک کے درمیان کوئی بحث نہیں ہوئی، حماد اظہر تو چاہیں گے ہر جگہ گیس ملے، گیس سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے ہر سال 90 ارب روپے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں