نیویارک(سی این پی)برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے باڈی گارڈز واپس حاصل کرنے کے لیے برطانوی حکومت کے خلاف مقدمہ کرنے کی دھمکی دے دی۔شاہی خاندان چھوڑ کر دوسال قبل امریکا منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری کا مطالبہ ہے کہ انہیں برطانوی عوام کے ٹیکس سے فنڈ کردہ سکیورٹی فراہم کی جائے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر شہزادہ ہیری کی جانب سے مقدمہ دائر ہوا تو شاہی خاندان کے فرد کی جانب سے میجسٹی حکومت کے خلاف یہ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہوگا۔شہزادہ ہیری دو سال پہلے شاہی ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے تھے، اب شہزادہ ہیری کے وکیل نے برطانیہ کی وزارتِ داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر برطانوی حکومت نے انہیں مسلسل سکیورٹی فراہم نہیں کی تو وہ معاملے کا عدالتی جائزہ چاہیں گے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں شہزادہ ہیری اور وزرا کے درمیان برطانیہ کے ہائی کورٹ میں عدالتی جنگ کے امکانات بڑھ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ان کے پوتے شہزادہ ہیری کے ان ارادوں سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شاہی خاندان کو یہ خبر ایسے موقع پر ملی جب ورجینیا رابرٹس نامی ایک خاتون نے اپنی کمسنی کے دور کا ایک کیس کیا ہوا ہے جس کے مطابق مبینہ جنسی تعلق کے سبب ملکہ برطانیہ کو اپنے بیٹے شہزادہ اینڈریو سے شاہی اعزازات واپس لینا پڑے تھے۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی