ٹیکساس(سی این پی)امریکی ریاست ٹیکساس کی یہودی عبادت گاہ میں یرغمال بنائے گئے چاروں افراد کو سکیورٹی اداروں نے بازیاب کروا لیا، کارروائی کے دوران مسلح شخص ہلاک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ عبادت کے دوران مسلح شخص یہودی معبد کی عمارت میں داخل ہوا اور دھمکی دے کر 4 افراد کو یرغمال بنا لیا، واقعے کے دوران معبد کی لائیو ٹرانسمیشن روک دی گئی تھی۔ پولیس اور ایف بی آئی نے اطلاع ملنے پر عمارت کو گھیرے میں لے لیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا، اس دوران مسلح شخص بھی مارا گیا۔ ایف بی آئی نے مسلح شخص کی شناخت بتانے سے گریز کیا ہے اور کہا ہے کہ امریکہ میں دہشتگردی کا خطرہ نہیں۔ واقعے کے بعد نیویارک اور لاس اینجلس میں یہودی عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ ایک خاتون نے دعوی کیا ہے کہ ملزم کے پاس بم موجود تھا۔ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق معاملے پر صدر جو بائیڈن کو بریفنگ بھی دی گئی جنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی جانب سے یہودیوں کی عبادت گاہ پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر