نیویارک(سی این پی) اقوام متحدہ کے فنڈز برائے اطفال(یونیسیف)نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں غذائی قلت جنگ سے زیادہ اموات کا سبب بن سکتی ہے۔یونیسیف کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں انسانی بحران عروج پر ہے، یہاں کے اسپتال مریضوں سے بھرے پڑے ہیں، بیروزگار والدین، منہدم معیشت اور بچے بھوک سے دوچارہیں۔یونیسیف نے کہا کہ ہنگامی بنیادوں پر افغانستان میں بحران سے نمٹنے کیلئے اقدام کئے جائیں فوری اور مناسب اقدام نہ کئے گئے تو افغانستان میں بحران جنگ سے زیادہ اموات کا باعث بن سکتا ہے اور رواں سال 10 لاکھ سے زائد بچے غذائی قلت سے مرسکتے ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے نے عالمی دنیا سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر افغانستان میں بحران سے نمٹنے کیلئے اقدام کئے جائیں۔ادھر عالمی ادارہ برائے خوراک کے مطابق افغانستان کی چالیس ملین آبادی میں سے 23 ملین شہری شدید بھوک کا شکار ہیں، ان میں نو ملین قحط کے بہت قریب ہیں۔واضح رہے کہ اگست کے وسط میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان میں پہلے ہی موجود سنگین انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے، عالمی امداد اور مالی معاونت بند ہونے کی وجہ سے خشک سالی، خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملازمتیں ختم ہونے کے اثرات مزید گھمبیر ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ اقوام متحدہ بھی خبردار کرچکا ہے کہ اس سال کے آخر تک افغانستان میں پانچ سال کی عمر تک کے لاکھوں بچوں کو زندگی کے لیے خطرہ بن جانے والی شدید غذائی قلت کے پیش نظر علاج کی ضرورت ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ 33 لاکھ بچے شدید نوعیت کی غذائی قلت کا شکار ہو جائیں گے۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر