سوڈان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 7 مظاہرین کی اموات

خرطوم(سی این پی)سوڈان میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کر کے سات افراد کو قتل دیا۔دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے جمہوریت کی بحالی کیلئے مظاہرہ کیا، سابق وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کے حامیوں نے ایوان صدر کی جانب جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی فورسز نے برا ہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افرادجان سے چلے گئے اور کئی زخمی ہو گئے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملٹری کونسل سویلین حکومت کو اقتدار منتقل کرکے سیاست سے الگ ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں