صیہونی فورسز نے فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا

مقبوضہ بیت المقدس(سی این پی)فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ نہ تھم سکا، صیہونی فورسز نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔واقعہ مغربی کنارے کے جنوبی علاقے میں ایک چیک پوائنٹ کے قریب پیش آیا، شہید فلسطینی جوان کی شناخت فالح موسی کے نام سے ہوئی، وزارت صحت نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کردی ہے۔فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیلی مظالم پر آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں