ریاض(سی این پی)سعودی عرب میں ہونے والی ڈاکار ریلی میں شوٹ کی گئی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک عام پک اپ گاڑی کو ریس میں شامل دوسری گاڑیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس ویڈیو میں 2015 ماڈل کی نسان ڈاٹسن پک اپ نظر آرہی ہے، جس میں ایک ڈرائیور ڈاکار ریلی میں شامل بیلجیئم کے ریسر کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔یہ ویڈیو 24 سالہ سعودی ڈرائیور مشعال الشلوی کی طرف سے کیا گیا ایک مذاق تھا اور وہ اپنے آپ کو کیمرے کی زد میں لانا چاہتا تھا تا کہ منظرعام پر آجائے، مشعال الشلوی ڈاکار ریلی کے مختص ٹریک سے ہٹ کر بیلجیئم کے ڈرائیور کے ساتھ ساتھ گاڑی چلا رہا تھا۔ٹویٹر پر اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ایک صارف کا کہنا تھا کہ میں اور میرے دوست اپنی گاڑی میں 110 تا 120 کلو میٹر کی رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے کہ ہم نے اچانک ریس میں شامل گاڑی کو دیکھا جس کے بعد ہم پرجوش ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ ریلی کے ساتھ موجود ہیلی کاپٹر سے ویڈیو گرافر نے ہمیں آگے بڑھنے کے لیے کچھ اشارے دیے جس کے بعد میں نے ریس میں شامل گاڑی کے ساتھ ساتھ اپنی گاڑی تیز چلانا شروع کردی۔فوٹوگرافر کے اشاروں نے مجھے گاڑی مزید تیز چلانے اور ریس میں شامل گاڑی کو پیچھے چھوڑنے کا حوصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ میں کسی بھی ناگہانی حادثے سے بچنے کے لیے ریلی کے لیے مخصوص ٹریک کے دوسری جانب گاڑی چلا رہا تھا۔
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
یقین ہے حکومتِ کرغستان اپنی سرزمین پر پاکسانیوں کا خیال رکھے گی، بلاول بھٹو
ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر