کورونا میں پارٹی، 5 سالہ بچی نے بھی برطانوی وزیراعظم کو نہ بخشا

لندن(سی این پی)کورونا وبا کے دوران سرکاری رہائش گاہ پر پارٹیاں منعقد کرنیوالے برطانوی وزیراعظم پر بچے بھی جملے کسنے لگے۔5سال کی بچی لیلی سومانی نے برطانوی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم بورس جانسن دوسروں کو تو کورونا پابندیوں پر عمل کا کہتے رہے مگر خود غیرمناسب رویہ اختیارکرتے رہے ہیں۔بچی نے کہا کہ وہ ناٹی ہیں اس لیے انہیں معافی مانگنی چاہیے اور ناٹی سینٹرجاناچاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں