یو اے ای کا حوثیو ں کے حملے پر سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ

یو اے ای(سی این پی)متحدہ عرب امارات نے ابوظہبی پر حوثیو ں کے حملے پر سلامتی کونسل کااجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے ناروے کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے پاس جنوری کے لیے سلامتی کونسل کی سربراہی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیزکی زیر صدارت کابینہ کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں عرب امارات نے ابوظہبی میں حوثیوں کی جانب سے ہونے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہونے والے ورچوئل اجلاس میں خلیجی ریاستوں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تحفظ کے معاہدے کی منظوری پر بھی بات کی گئی۔یاد رہے کہ دو روز قبل ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے مبینہ ڈرون حملوں میں 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے تھے۔حوثی ملیشیا کے ترجمان نے اس حوالے سے دعوی کیا تھا امارات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھی ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کو خط لکھا جس میں سکیورٹی اور انٹیلی جنس شعبے میں معاونت کی پیشکش کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں